0
Friday 8 May 2020 12:42

سوات میں کرونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق

سوات میں کرونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں کرونا وائرس مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق اب تک ضلع بھر میں 17 افراد کرونا سے انتقال کرچکے ہیں۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 564 ہوگئی، جبکہ کرونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 73 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،523 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق اور 38 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے 6 ہزار 464 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 861404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش