0
Friday 8 May 2020 12:43

ٹھوس اقدامات سے کورونا صورتحال قابو میں ہے، راجہ فاروق

ٹھوس اقدامات سے کورونا صورتحال قابو میں ہے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ٹھوس اور سخت اقدامات کی وجہ سے آزادکشمیر میں کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں ہے۔ وزیراعظم کے میڈیا آفس آزادکشمیر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم فاروق خان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ آزادکشمیر میں کورونا وائرس کے 78 مریض ہیں جن میں سے 58 صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے اور 20 زیر علاج ہیں۔ کاروبار ہفتے میں 5دن مشروط کھولے جا رہے ہیں، دو دن مکمل لاک ڈاؤن ہوتا ہے۔ بیرون ملک سے 26ہزار لوگ واپس آئے جنہیں قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی بربریت بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 861405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش