QR CodeQR Code

کامران بنگش کرونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے

8 May 2020 12:49

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ 14 دن قرنطین ہو کر عوامی خدمت سے دور رہا، کرونا حفاظتی تدابیر پر عمل کرکے پھر سے عوامی خدمت پر آ رہا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کووڈ-19 سے صحتیاب ہوگئے۔ کامران بنگش کا کرونا ٹیسٹ رزلٹ منفی آیا۔ معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم اور عوامی دعاؤں سے صحت ملی، تمام حکومتی، سیاسی لوگوں و عوام کی نیک خواہشات کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 14 دن قرنطین ہو کر عوامی خدمت سے دور رہا، کرونا حفاظتی تدابیر پر عمل کرکے پھر سے عوامی خدمت پر آ رہا ہوں۔ کامران بنگش کا کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ہی کرونا کو شکست دیں گے۔ واضح رہے کہ کامران بنگش میں 25 اپریل کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 861406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861406/کامران-بنگش-کرونا-وائرس-سے-صحتیاب-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org