QR CodeQR Code

ایس ایس پی مفخر عدیل کا چالان سیشن کورٹ میں جمع

8 May 2020 13:47

پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ دوران تفتیش مفخر عدیل نے اقبال جرم کر لیا ہے۔ ملزم نے اپنے دوست کو قتل کرکے لاش کیمیکل میں ڈال کر ضائع کردی۔ تفتیش کے دوران جائے وقوعہ سے لئے گئے نمونوں کو فرانزک رپورٹ کیلئے فوری بھجوا دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے معروف شہباز تتلا قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، لاہور پولیس نے ایس ایس پی مفخر عدیل کا چالان سیشن کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔ چالان کے مطابق ملزم مفخر عدیل نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ لاہور کے تھانہ نصیر آباد کی پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ دوران تفتیش مفخر عدیل نے اقبال جرم کر لیا ہے۔ ملزم نے اپنے دوست کو قتل کرکے لاش کیمیکل میں ڈال کر ضائع کردی۔ تفتیش کے دوران جائے وقوعہ سے لئے گئے نمونوں کو فرانزک رپورٹ کیلئے فوری بھجوا دیا گیا تھا، چالان میں مزید بتایا گیا کہ ملزم نے واردات کے بعد جائے وقوعہ کو اچھی طرح سے دھو دیا تھا۔ تاہم پولیس کے پاس ملزم کےخلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 861418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861418/ایس-پی-مفخر-عدیل-کا-چالان-سیشن-کورٹ-میں-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org