QR CodeQR Code

بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر احتجاج

8 May 2020 14:03

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 7 مئی کو نیزہ پیر اور راکھ چکری سیکٹرز پر بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 معصوم شہری زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت سیز فائر کا احترام اور خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 7 مئی کو نیزہ پیر اور راکھ چکری سیکٹرز پر بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 معصوم شہری زخمی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 861421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861421/بھارتی-سفارتکار-کی-دفتر-خارجہ-طلبی-سیز-فائر-خلاف-ورزیوں-پر-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org