QR CodeQR Code

ایک اور جمعہ، سندھ ميں دن 12 سے ساڑھے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن جاری

8 May 2020 14:29

مکمل اور سخت لاک ڈاؤن کے دوران کریانہ و ڈیری کی دکانیں اور استثنیٰ حاصل ہونے والے کاروبار بھی ساڑھے 3 گھنٹے تک بند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کا آج 47 واں دن ہے، جبکہ ساڑھے تین گھنٹے کے سخت، مکمل اور مختصر لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا۔ کراچی میں 12 بجتے ہی تمام سڑکیں بند کر دی گئیں، ناکوں پر موجود رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ کئی جمعے کی طرح کراچی سمیت صوبے بھر میں آج بھی 12 سے ساڑھے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن برقرار رکھا گیا ہے۔ سندھ کے محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے بھر میں دوپہر 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہے۔ مکمل اور سخت لاک ڈاؤن کے دوران کریانہ و ڈیری کی دکانیں اور استثنیٰ حاصل ہونے والے کاروبار بھی ساڑھے 3 گھنٹے تک بند ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران مساجد میں حکومتی اقدامات کے مطابق نماز کی ادائیگی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 861427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861427/ایک-اور-جمعہ-سندھ-ميں-دن-12-سے-ساڑھے-3-بجے-تک-سخت-لاک-ڈاؤن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org