0
Friday 8 May 2020 18:26

شہباز شریف چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس میں شامل تفتیش

شہباز شریف چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس میں شامل تفتیش
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس میں شامل تفتیش کرتے ہوئے تحریری سوال نامہ ارسال کردیا۔ نیب ملتان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران، عہدیداران، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق رکن قومی اسمبلی بلیغ الرحمٰن، چوہدری عمر محمود ایڈووکیٹ سمیت دیگر کے خلاف انکوائری کی جا رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب ملتان چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی 14 ہزار 400 کینال زمین کو لال سوہانرا نیشنل پارک کے 144 متاثرین کو الاٹمنٹ کی انکوائری کررہا ہے۔ نیب ملتان نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ مذکورہ الاٹمنٹ میں آپ کے کردار اور سوالات کا تحریری جواب دینے کے لیے سوال نامہ بھی دیا گیا ہے اور اس کا 18 مئی 2020ء تک تحریری جواب جمع کروائیں۔ خیال رہے کہ شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے نیب لاہور نے گزشتہ ہفتے طلب کیا تھا جہاں وہ پیش ہو کر سوالوں کے جوابات دیے تھے تاہم نیب نے عدم اطمینان کا اظہار کردیا تھا۔ نیب لاہور نے شہباز شریف کے جوابات پر عدم اطمینان کرتے ہوئے 2 جون کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 861455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش