0
Friday 8 May 2020 18:54

کرونا کیوجہ سے برطانیہ میں رہائش کے ناقص انتظامات کے سلسلے میں عدم مساوات کی صورتحال سامنے آتی ہے، صادق خان

کرونا کیوجہ سے برطانیہ میں رہائش کے ناقص انتظامات کے سلسلے میں عدم مساوات کی صورتحال سامنے آتی ہے، صادق خان
اسلام ٹائمز۔ لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں نسلی اقلیتوں میں غیر متناسب کورونا وائرس کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے ٹھوس تجاویز کی ضرورت ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناز لیگیسی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک ورچوئل بین المذاہب افطار کے دوران کیا۔ خیال رہے کہ ایک حالیہ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ برطانوی پاکستانیوں اور برطانوی سیاہ افریقی باشندوں میں کوورونا وائرس ہونے کا اور اس سے اموات کا خطرہ سفید فام مقامی آبادی سے 2.5 گنا زیادہ ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرنے والا نہیں ہے، یہ چند برادریوں پر دوسروں سے کہیں زیادہ بری طرح اثر انداز ہوتا ہے، ان (اقلیتی) آبادی میں لوگوں کی زیادہ تعداد میں رہائش، غریب علاقوں میں رہائش، رہائش کے ناقص انتظامات کے سلسلے میں عدم مساوات کی صورتحال سامنے آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے روزگار انہیں فرنٹ لائن پر لے کر جاتے ہیں، ڈاکٹر اور نرسز کی طرح نہیں بلکہ بس ڈرائیور، کھانے پینے کی دکانوں اور دیکھ بھال کرنے والے مراکز کے طور پر، انہیں دمہ، سانس لینے میں دشواری، دل کی بیماریاں بھی ہوتی ہیں اوار یہی چند وجوہات ہیں جس کی وجہ سے ہمیں بڑے پیمانے پر سیاہ فام ایشیائی اقلیتی گروہ (بامے) شہریوں کی جانیں ضائع ہوتی دکھائی دیں۔ انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں قبل پورے برطانیہ کے آئی سی یو میں موجود افراد کا تعلق ان ہی اقلیتی برادری سے تھا اور ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والے پہلے 12 ڈاکٹرز کا تعلق بھی اقلیت سے تھا۔ صادق خان کا کہنا تھا کہ ان میں سے کئی افراد رمضان کے منتظر تھے کیونکہ وہ مسلمان تھے۔ لندن کے میئر نے تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عدم مساوات کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں ہونے دے سکتے کہ سب ایسا چلتا رہے، ہمیں ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔ اس افطار میں برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں موجود سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔

جب سوال کیا گیا کہ مسلمان مساجد میں عید منا سکیں گے تو لندن کے میئر کا کہنا تھا کہ میں اس کے حق میں نہیں کہ عید کے اجتماعات کے لیے لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے، جب تک یہ آپ کے اپنے گھر میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ ہے جب سوال کیا گیا کہ مسلمان مساجد میں عید مناسکیں گے تو لندن کے میئر کا کہنا تھا کہ میں اس کے حق میں نہیں کہ عید کے اجتماعات کے لیے لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے، اسے مرحلہ وار ختم کیا جائے گا تاہم مجھے مستقبل قریب میں مساجد، گرجاگھر، مندروں میں اجتماعات نظر نہیں آتے۔
 
خبر کا کوڈ : 861460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش