QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 21 نئے کیسز

8 May 2020 20:51

محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس  کے نئے کیسز میں ضلع گلگت کے 15، ضلع استور کے 6 مریض شامل ہیں۔ جی بی میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 415 ہو گئی ہے جن میں فعال کیسز کی تعداد 120 ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 21 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ کرونا کے 6 مریض مکمل صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس  کے نئے کیسز میں ضلع گلگت کے 15، ضلع استور کے 6 مریض شامل ہیں۔ جی بی میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 415 ہو گئی ہے جن میں فعال کیسز کی تعداد 120 ہے۔ ایکٹیو کیسز میں ضلع استور کے 69، ضلع گلگت 37، سکردو کے 4، ضلع گانچھے کے 3، ضلع دیامر و ضلع شگر کے دو دو اور ضلع نگر، ضلع ہنزہ و ضلع غذر کا ایک ایک مریض شامل ہے جو کہ قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 861473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861473/گلگت-بلتستان-میں-کرونا-وائرس-کے-21-نئے-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org