0
Friday 8 May 2020 20:45

ایم کیو ایم وفد کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، تاجروں کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ

ایم کیو ایم وفد کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، تاجروں کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے دوران چھوٹے تاجروں کی مشکلات اور متبادل حل پر تجاویز پیش کیں۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ ایس او پی کے تحت تاجروں کو کاروبار کی اجازت دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے وفد کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات نے کی، ملاقات کے دوران صوبائی کابینہ کے مرتضیٰ وہاب، امتیاز شیخ، سعید غنی اور ناصر شاہ شامل تھے، جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے وفد میں کنور نوید جمیل، میئر کراچی وسیم اختر اور خواجہ اظہار موجود تھے۔ ایم کیو ایم وفد نے چھوٹے تاجروں کی مشکلات اور متبادل حل پر تجاویز پیش کیں جبکہ کے ایم سی اسپتالوں کے مسائل کے حل کیلئے میئر کراچی وسیم اختر نے مطالبات سامنے رکھ دیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور وزیراعلیٰ کے درمیان مرحلہ وار تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے تاجروں سے ملاقات کرکے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کورونا سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت کے ایم سی کے اسپتالوں کو سہولت دے، کے ایم سی اسپتال بھرپور طریقے سے ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ وسیم اختر نے کہا کہ کے ایم سی اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز دستیاب ہیں، سندھ حکومت وینٹی لیٹر اور ٹیسٹنگ کٹس فراہم کرے، کٹس ملنے سے ٹیسٹ استعداد میں اضافہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 861475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش