QR CodeQR Code

گلگت میں غیرت کے نام پر جوڑا قتل

8 May 2020 22:00

گلگت پولیس کے مطابق بسین میں نوجوان حمید ولد حکم ساکن سونیکوٹ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ خاتون کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں غیرت کے نام پر جوڑے کو قتل کر دیا گیا۔ گلگت پولیس کے مطابق بسین میں نوجوان حمید ولد حکم ساکن سونیکوٹ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ خاتون کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا گیا۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ ادھر سٹی ہسپتال کے مقام پر لواحقین نے عمائدین سونیکوٹ کے ہمراہ چار گھنٹے تک دھرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ جس طرح قتل کیا گیا ہے اس سے شکوک بڑھے ہیں، اصل معاملہ کچھ اور ہے۔ اصل محرکات کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 861482

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861482/گلگت-میں-غیرت-کے-نام-پر-جوڑا-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org