1
Friday 8 May 2020 22:39

عراق کی شجاع اور امین افواج کی دشمن امریکی فورسز کو ملک سے نکالنے پر توجہ مرکوز کیجائے، مہدی الصمیدعی

عراق کی شجاع اور امین افواج کی دشمن امریکی فورسز کو ملک سے نکالنے پر توجہ مرکوز کیجائے، مہدی الصمیدعی
اسلام ٹائمز۔ عراق کے اہلسنت مفتی اعظم مہدی الصمیدعی نے نومنتخب عراقی وزیراعظم کو حکومتی قلمدان سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے ملک میں موجود قابض و دہشتگرد امریکی افواج کو نکال باہر کرنے کی تلقین کی ہے۔ مفتی مہدی الصمیدعی نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کو وزارت عظمی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تلقین کی ہے کہ شجاعت اور بہادری کے ساتھ (عراق میں موجود) امریکی فورسز کو نکال باہر کرنے کے کام پر توجہ مرکوز کریں کیونکہ یہ (امریکی فورسز) طاقتور اور امین (عراقی) افواج کو ختم کر دینا چاہتی ہیں۔

عرب ای مجلے العہد کے مطابق مفتی مہدی الصمیدعی نے نومنتخب عراقی وزیراعظم کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ ملک میں فتنہ پروری اور مذہبی منافرت پھیلانے والے داعش کے حامی سیاستدانوں سے بھی جواب طلب کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ مٹھی بھر داعشی سیاستدانوں کے ہاتھ عظیم عراقی قوم اور مردانگی سے بھرپور عراقی تاریخ کو ہرگز یرغمال نہ ہونے دے۔ مفتی مہدی الصمیدعی نے نومنتخب عراقی وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ قوم اور عوامی مطالبات کو اہمیت دیتے ہوئے ان کے مسائل کا عملی طور پر حل تلاش کریں۔
خبر کا کوڈ : 861489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش