1
Friday 8 May 2020 22:59
تیل و خوراک سے بھرے یمنی بحری بیڑوں پر قبضے کی سعودی پالیسی ہنوز جاری

بنیادی ضرورت کے سامان کی ترسیل میں رکاوٹ کے ذمہ دار اقوام متحدہ اور سعودی عرب ہیں، امین الشباطی

بنیادی ضرورت کے سامان کی ترسیل میں رکاوٹ کے ذمہ دار اقوام متحدہ اور سعودی عرب ہیں، امین الشباطی
اسلام ٹائمز۔ یمنی وزارت تیل کے ترجمان امین الشباطی نے عرب نیوز چینل المسیرہ کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیلتے کرونا وائرس کے بحران کے باوجود جارح سعودی اتحاد کی جانب سے خوراک و تیل سے بھرے یمنی بحری بیڑوں پر قبضے کی پالیسی ہنوز جاری ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کو اشد ضروری بنیادی ضرورت کے سامان میں رکاوٹ پیش آنے کے ذمہ دار اقوام متحدہ اور جارح سعودی فوجی اتحاد ہیں۔ واضح رہے کہ امین الشباطی نے قبل ازیں بھی جارح فوجی اتحاد کی جانب سے ایک یمنی بحری بیڑے کے قبضے میں لئے جانے کی خبر دی تھی جس کو بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 861494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش