QR CodeQR Code

بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ خطے کے امن کو تباہ کرسکتا ہے، علامہ عون نقوی

9 May 2020 04:37

ایک بیان میں سربراہ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور ہماری مسلح افواج صبر و تحمل اور برداشت سے کام لے رہی ہیں، جس کی وجہ سے خطے میں امن قائم ہے لیکن ظلم کی ایک حد ہوتی ہے، مودی حکومت ہوش کے ناخن لے اور مظالم کے سلسلے کو فوراً بند کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ علامہ عون محمد نقوی نے کہا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ خطے کے امن کو تباہ کرسکتا ہے، مسلسل پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی اور کشمیری مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانا غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور ہماری مسلح افواج صبر و تحمل اور برداشت سے کام لے رہی ہیں، جس کی وجہ سے خطے میں امن قائم ہے لیکن ظلم کی ایک حد ہوتی ہے، مودی حکومت ہوش کے ناخن لے اور مظالم کے سلسلے کو فوراً بند کیا جائے۔

علامہ عون نقوی کا مزید کہنا تھا کہ طویل عرصے سے کشمیری مسلمان مظام کا شکار ہیں جبکہ پاکستانی سرحدوں کے خلاف ورزیوں سے بے گناہ افراد مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور ظلم و ستم کی پسی ہوئی چکی میں مسلمانوں کو نجات دلائیں، اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کو قائم رکھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 861521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861521/بھارت-کا-غیر-ذمہ-دارانہ-رویہ-خطے-کے-امن-کو-تباہ-کرسکتا-ہے-علامہ-عون-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org