0
Saturday 9 May 2020 04:59

کورونا کی صورتحال سے دنیا پریشان، رمضان اللہ کو راضی کرنے کا سنہرا موقع ہے، مفتی نعیم

کورونا کی صورتحال سے دنیا پریشان، رمضان اللہ کو راضی کرنے کا سنہرا موقع ہے، مفتی نعیم
اسلام ٹائمز۔ قرآن مجید میں انسانیت کا سکون اور شفاء موجود ہے، مسلمان شریعت کے مطابق زندگی گزاریں تو ان کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کرسکتی، کورونا کی صورتحال سے دنیا پریشان ہے، رمضان اللہ کو راضی کرنے کا سنہرا موقع ہے، ہمیں اجتماعی طور پر اللہ تعالیٰ سے رجوع کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس مفتی محمد نعیم نے ترویح میں اپنے ختم قرآن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پورے عالم انسانیت کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے، اس سے چھٹکارے کا واحدہ راست اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے، اس لئے رمضان المبارک سنہرا چانس ہے، اللہ تعالی نے رمضان المبارک جیسی عظیم نعمت عطا فرمائی ہے، اس مہینے میں شب قدر جیسی رات عنایت کی تاکہ ہم اپنے گناہوں سے استغفار کرسکیں اور اللہ کے حضور سربسجود ہوکر اس کی رحمت کے طلب گار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی تلاوت سکون اور دلوں کو منور کرتی ہے، قرآن مجید میں انسانیت کا سکون اور شفا موجود ہے، آج امت مسلمہ جن مسائل کا شکار ہے وہ دین سے دوری اور دنیا سے رغبت ہے، موجودہ دور میں ابھرنے والے ہر فتنے کا توڑ کتاب اللہ میں موجود ہے، سائنس جو چیز آج بتاتی ہے وہ قرآن نے 1400 سال پہلے بیان کردیا ہے، جو قرآن کا دامن تھام لیتا ہے رحمتیں اس کا مقدر بنتی ہیں، مسلمان شریعت کے مطابق زندگی گزاریں تو اس کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کرسکتی، صحابہ کرام (حضور (ص) سے جو بھی آیت سنتے تھے اس پر عمل بھی کرتے تھے، بےعملی علم کی افادیت کو ختم کردیتی ہے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مسلمانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 861523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش