QR CodeQR Code

چین کی لیبارٹری میں کچھ تو ضرور ہوا ہے، ٹرمپ

9 May 2020 09:22

امریکی صدر نے کہا ہے کہ شاید کسی کی نااہلی سے کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری سے باہر آیا اور وبا کی صورت اختیار کر گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے پہلے چین کی حکومت پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام لگایا اور اب دعوٰی کیا ہے کہ چین کی لیبارٹری میں کچھ تو ضرور ہوا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شاید کسی کی نااہلی سے کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری سے باہر آیا اور وبا کی صورت اختیار کر گیا۔دوسری جانب چین نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے چین پر انگلی اٹھانے کے بجائے امریکا کو اپنے معاملات دیکھنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں مریضوں کی تعداد 13 لاکھ کے قریب ہو گئی ہے جبکہ 76 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 861540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861540/چین-کی-لیبارٹری-میں-کچھ-ضرور-ہوا-ہے-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org