0
Saturday 9 May 2020 10:55

وطن واپس آنیوالے سینکڑوں پاکستانیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے

وطن واپس آنیوالے سینکڑوں پاکستانیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے
اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک سے واپس آنے والے سینکڑوں پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس وبا کے پھیلنے اور شٹ ڈائون کے نتیجے میں اکثر اپنی ملازمتوں سے محروم اور کیمپوں میں گذر بسر پر مجبور تھے۔ حکام کے مطابق 20 ہزار پاکستانی اب تک وطن واپس آ چکے ہیں، ان میں اکثریت غیر ہنرمند محنت کش طبقے کی ہے کیونکہ اقتصادی مندی کے نتیجے میں ان کی ملازمت ختم ہو گئی ہیں۔ واپس آنے والوں میں سندھ سے تعلق رکھنے والے 2069 میں سے پانچ سو افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں واپس آنے والے 1600 میں سے 200 افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 861557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش