0
Saturday 9 May 2020 11:01

میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو کامیاب قرار دینے کیلئے فارمولہ تیار

میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو کامیاب قرار دینے کیلئے فارمولہ تیار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو کامیاب قرار دینے کیلئے فارمولہ تیار کر لیا گیا ہے۔ پنجاب میں امتحانات منسوخ ہونے سے پیدا شدہ صورتحال پر نئی تجاویز تیار کرلی گئی ہیں۔ تجویز کے مطابق نویں جماعت کے تمام طلبہ کو بلا تخصیص دسویں جماعت میں پروموٹ کیا جائے گا اور دسویں جماعت میں حاصل شدہ نمبرز کے مساوی نویں کے نمبر دیئے جائیں گے۔ پریکٹیکل کے مجموعی نمبرز میں سے نصف نمبرز تمام طلبہ کو دیئے جائیں گے، پریکٹیکل کے باقی نصف نمبرز تھیوری کے حاصل کردہ نمبرز کے تناسب سے دیئے جائیں گے، دسویں جماعت کے حالیہ تھیوری پیپرز کی مارکنگ کرکے رزلٹ کا اعلان کیا جائے گا۔ بورڈز کی تجویز ہے کہ پریکٹیکل نہیں لئے جائیں گے اگر دسویں کے پیپرز کی مارکنگ نہ ہو سکی تو نویں کے مساوی نمبرز دے دیئے جائیں گے اسی طرح گیارہویں جماعت کے تمام طلبہ کو بارہویں جماعت میں پروموٹ کر دیا جائے گا جبکہ 12ویں جماعت کے موجودہ طلبہ کے نمبرز گیارہویں کے نمبرز کے مساوی دیئے جائیں گے، طلبہ کو اپنے نمبرز بڑھانے کیلئے دوبارہ امتحان دینے کا موقع دیا جائے گا۔

دوسری طرف تعلیمی بورڈز کے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو پروموٹ نہ کرنے سمیت دسویں اور بارہویں کے امیدواروں کو 4 سے 6 فیصد اضافی مارکس دینے پر غور جاری ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم نے بورڈز سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سٹوڈنٹس کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 29 تعلیمی بورڈز اور 3 ٹیکنیکل بورڈز میں تقریبا 40 لاکھ طالب علموں نے داخلے بھجوائے، مجموعی طور پر 30-35 فیصد پرائیویٹ امیدوار، سپلی، اکٹھے امتحانات اور بہتر نمبروں کے لیے امتحانات دینے والے اسٹوڈنٹس شامل ہیں۔ ہر بورڈ کا گزشتہ تین سالوں کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا اور نمبروں کے تناسب کے حساب سے امیدواروں کو پروموٹ کیا جائے گا، وزارت تعلیم نے 11 مئی کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کو ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے جس میں نویں اور گیارہویں کے طلباء کے امتحانات لینے بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 861560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش