QR CodeQR Code

ینگ ڈاکٹر ایسوسی خیبر پختونخوا کے صدر بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

9 May 2020 13:43

ڈاکٹر رضوان کنڈی کا کہنا ہے کہ حوصلہ بلند ہے اور جلد صحت یاب ہوکر دوبارہ انسانیت کی خدمت کیلئے نکلوں گا۔


اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر ڈاکٹر رضوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ڈاکٹر رضوان کنڈی پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں فرائض انجام دے رہے تھے، تاہم کرونا کی تصدیق ہونے کے بعد انہوں نے خود کو ڈاکٹر ہاسٹل میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔ ڈاکٹر رضوان کنڈی کا کہنا ہے کہ حوصلہ بلند ہے اور جلد صحت یاب ہوکر دوبارہ انسانیت کی خدمت کیلئے نکلوں گا۔ خیال رہے کہ کرونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز اور طبی عملہ فرنٹ لائن سپاہی کے فرائض انجام دے رہا ہے اور اس محاذ پر اب تک ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے کئی افراد جام شہادت نوش بھی کر چکے ہیں۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ 221 ہلاکتیں بھی خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 861599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861599/ینگ-ڈاکٹر-ایسوسی-خیبر-پختونخوا-کے-صدر-بھی-کرونا-وائرس-میں-مبتلا-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org