0
Saturday 9 May 2020 13:52

توانائی کرائے کے بجلی گھروں سے متعلق انکوائری میں پانچ چھ ماہ کا عرصہ لگے گا، شیخ رشید

توانائی کرائے کے بجلی گھروں سے متعلق انکوائری میں پانچ چھ ماہ کا عرصہ لگے گا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عید کے بعد حکومت اور اپوزیشن نیب کی زد میں آئیں گے۔ لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر نیب کو ٹارزن بنتے دیکھ رہا ہوں، اگر نیب اب بھی نہ بنا تو اپنی اہمیت کھو جائے گا، عید کے بعد حکومتی رہنما بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ٹارزن کی واپسی ہوگی اور وہ سرکاری و غیر سرکاری دونوں کیس دیکھے گا، حکومت اور اپوزیشن دونوں طرف سے لوگ نیب کی زد میں آئیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ نیب نے شہبازشریف سے تفتیش اور پوچھ تاچھ کی، نیب نے جتنے سوال کیے انہوں نے کہا کہ وہ کاغذات لندن بھول آئے ہیں، مجھے نہیں امید کہ شہباز شریف کو لندن واپس جانے کی اجازت ملے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس دن شوگر ملوں کی فرانزک رپورٹ آئی، عمران خان ایکشن لیں گے، اس حوالے سے کارروائی کرنا ہماری مجبور ہے کیونکہ عمران خان نے اس کا وعدہ کیا ہے، توانائی کرائے کے بجلی گھروں سے متعلق انکوائری میں پانچ چھ ماہ کا عرصہ لگے گا، یہ معاملہ زیر غور ہے، ابھی تحقیقاتی کمیشن کا انچارج جج تعینات ہونا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ریلوے حادثات پر محکمے میں تفصیلی بات ہوئی ہے، اس کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے، ملوث کسی شخص کو نہیں چھوڑیں گے اور سینئر افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاف لیگ کے چوہدری برادران ہمارے بھائی ہیں، ان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا، نیب انکوائری کا کھلنا کوئی مسئلہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 861604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش