QR CodeQR Code

عراق و شام کے حوالے سے امریکہ نے اپنی قدیمی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، محمود جوخدار

9 May 2020 14:57

شامی رکن پارلیمنٹ نے المعلومہ نیوز چینل کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ واشنگٹن اور اسکے چیلوں کو جیسے ہی احساس ہوتا ہے کہ خطے، خصوصا شام و عراق میں حالات بہتر ہو رہے ہیں، تو وہ اپنے گھناؤنے آلۂ کار تکفیری گروہوں کو فعال کر دیتے ہیں تاکہ وہ قتل و غارتگری اور تخریبکاری کے ذریعے خطے کو مسلسل تناؤ میں جھونکے رکھیں اور اس دوران امریکی سکون کیساتھ دونوں ممالک کا سرمایہ لوٹتے رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شامی پارلیمنٹ کے رکن محمود جوخدار نے امریکہ کیطرف سے عراق و شام کے اندر داعش کو دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام کوششوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن قتل و غارت اور تخریب کاری کے ذریعے عراق و شام میں امن و امان کو خراب کر کے خطے کو ابدی تناؤ میں دھکیلنا چاہتا ہے تاکہ اس دوران وہ بھرپور انداز میں خطے کا سرمایہ (تیل و معدنیات) چوری کرتا رہے۔ انہوں نے المعلومہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمنوں کی کوششیں مسلسل جاری ہیں تاکہ وہ کسی بھی طرح خطے کے سرمائے کو لوٹ سکیں۔

شامی رکن پارلیمنٹ محمود جوخدار نے المعلومہ نیوز چینل کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ واشنگٹن اور اس کے چیلوں کو جیسے ہی احساس ہوتا ہے کہ خطے، خصوصا شام و عراق میں حالات بہتر ہو رہے ہیں، تو وہ اپنے گھناؤنے آلۂ کار تکفیری گروہوں کو فعال کر دیتے ہیں تاکہ وہ قتل و غارتگری اور تخریبکاری کے ذریعے خطے کو مسلسل تناؤ میں جھونکے رکھیں اور اس دوران امریکی سکون کے ساتھ دونوں ممالک کا سرمایہ لوٹتے رہیں۔ محمود جوخدار نے کہا کہ واشنگٹن نے داعش کو دوبارہ زندہ کر کے اور دہشتگردانہ حملوں میں شدت بخش کر اپنی قدیمی پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ امریکی اقدامات ہیں جن کا آجکل ہم عراق کے مختلف علاقوں میں مشاہدہ کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 861627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861627/عراق-شام-کے-حوالے-سے-امریکہ-نے-اپنی-قدیمی-پالیسی-اختیار-کر-رکھی-ہے-محمود-جوخدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org