QR CodeQR Code

لاہور میں یوم علیؑ کا جلوس نکلے یا نہیں، پنجاب حکومت وفاق کے فیصلے کی منتظر

9 May 2020 14:55

پنجاب حکومت نے 21 رمضان المبارک کے جلوس کی اجازت وفاق کے فیصلے سے مشروط کردی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی اور اس حوالے سے وفاق کی جانب دیکھ رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اس حوالے سے اپنا کوئی فیصلہ نہیں لے گی بلکہ وفاق کی جانب سے ملنے والے احکامات پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کی مجالس اور جلوس ہوں گے یا نہیں؟ پنجاب حکومت نے 21 رمضان المبارک کے جلوس کی اجازت وفاق کے فیصلے سے مشروط کر دی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی اور اس حوالے سے وفاق کی جانب دیکھ رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اس حوالے سے اپنا کوئی فیصلہ نہیں لے گی بلکہ وفاق کی جانب سے ملنے والے احکامات پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔ دوسری جانب لاہور پولیس بھی وفاق کے فیصلے کی ہی منتظر ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ وفاق کے فیصلے کے مطابق عملدرآمد کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء اور جلوس انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں، شیعہ عمائدین بھی وبا کی حساسیت سے آگاہ ہیں اور انہوں نے پولیس اور حکومت کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 861628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861628/لاہور-میں-یوم-علی-کا-جلوس-نکلے-یا-نہیں-پنجاب-حکومت-وفاق-کے-فیصلے-کی-منتظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org