0
Saturday 9 May 2020 16:58

شام میں امریکی فورسز نے نیا فوجی اڈہ قائم کر لیا

شام میں امریکی فورسز نے نیا فوجی اڈہ قائم کر لیا
اسلام ٹائمز۔ شام میں موجود قابض امریکی فورسز نے تیل سے مالامال مرکزی صوبوں رقہ اور دیرالزور کے درمیان ایک نیا فوجی اڈہ قائم کر لیا ہے۔ عرب ای مجلے العہد کے مطابق عینی شاہدین نے اسلحے اور لاجسٹک سامان سے بھرے دسیوں ٹرالے اس فوجی اڈے میں داخل ہوتے دیکھے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے اس اڈے میں اپنی فورسز کو پہنچانے کے لئے تیل سے مالامال علاقوں العمر اور کونیکو تک ہیلی کاپٹرز جبکہ وہاں سے آگے فوجی گاڑیاں استعمال کی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز نے اسٹریٹیجک محل وقوع کے حامل اپنے نئے فوجی اڈے پر اس وقت تک اپنا جھنڈا نصب نہیں کیا جب تک کہ اپنے اسلحے اور فورسز کو وہاں منتقل نہیں کر لیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شام کے تیل سے مالامال مرکزی صوبوں الرقہ اور دیرالزور کی سرحدی حدود پر واقع اس فوجی اڈے کی اسٹریٹیجک اہمیت اس لئے زیادہ ہے، کیونکہ یہاں سے شامی فوج اور عوامی مزاحمتی فورسز کے زیرکنٹرول، دریائے فرات کے مغربی علاقے بھی دسترس میں آجاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 861651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش