QR CodeQR Code

سعودی عرب اور امارات ڈراموں کے ذریعہ اسرائیل کیساتھ تعلقات برقرار رکھنے کی راہ ہموار کر رہے ہیں، عبدالمالک الحوثی

9 May 2020 17:43

یمن کی اسلامی تنظیم کے سربراہ نے مسلمانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب اور امارات کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں آشکارا غداری کے بارے میں ہوشیار رہیں۔ سعودی عرب کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں غداری اور خيانت کو تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امارات ٹی وی پروگرامز، ڈراموں اور سیریل کے ذریعہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ المسیرہ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد الملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات دونوں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیل کے وحشیانہ مظالم میں برابر کے شریک ہیں۔

دونوں ممالک امریکہ کے حکم پر اسرائیل کو براہ راست مدد اور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ یمن کی اسلامی تنظیم کے سربراہ نے مسلمانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب اور امارات کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں آشکارا غداری کے بارے میں ہوشیار رہیں۔ عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ سعودی عرب سیریل کے ذریعہ فلسطینی عوام کی توہین کا ارتکاب کر رہا ہے اور سعودی عرب کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں غداری اور خيانت کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 861656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861656/سعودی-عرب-اور-امارات-ڈراموں-کے-ذریعہ-اسرائیل-کیساتھ-تعلقات-برقرار-رکھنے-کی-راہ-ہموار-کر-رہے-ہیں-عبدالمالک-الحوثی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org