QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان پولیس کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

9 May 2020 23:44

ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق ایک سال کے دوران مختلف نوعیت کے 156 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے، شمالی وزیرستان میں نامزد 384 ملزمان میں سے 293 گرفتار ہوئے، پولیس نے امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ منشیات کی بیخ کنی کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی پولیس کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ ڈی پی او شمالی وزیرستان کے مطابق پولیس نے ایک سال کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایک سال کے دوران مختلف نوعیت کے 156 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے، شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں نامزد 384 ملزمان میں سے 293 گرفتار ہوئے، پولیس نے امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ منشیات کی بیخ کنی کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے، مختلف کارروائیوں میں 84 ہزار گرام چرس اور سینکڑوں لیٹر شراب برآمد کر کے درجنوں ملزمان گرفتار کئے، مختلف کارروائیوں میں 12 کلاشنکوف، 12 رائفل، متعدد پستول اور بڑی تعداد میں کارتوس بھی برآمد کئے، شفیع اللہ گنڈاپور کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی ثناء اللہ عباسی کے احکامات کی روشنی میں 3 ہزار پولیس فورس قیام امن کیلئے جانفشانی سے کام کررہی ہے، کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے 2500 اہلکار تعینات ہیں، پولیس اور آرمی عوام کے ساتھ ملکر علاقے کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے، پولیس فورس کو مزید مضبوط کرنے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 861659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861659/شمالی-وزیرستان-پولیس-کی-ایک-سالہ-کارکردگی-رپورٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org