QR CodeQR Code

ضلع خیبر میں ٹائیگر فورس کی افتتاحی تقریب

9 May 2020 23:59

ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیز نے کہا کہ وہ فورس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ ٹائیگر فورس رضاکارانہ فورس ہے، اس پر کوئی زور زبردستی نہیں بلکہ اپنی مرضی سے نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر میں وزیراعظم عمران خان ٹائیگر فورس کا افتتاحی پروگرام منعقد ہوا، اس موقع پر ٹائیگرز فورس نوجوانوں سے ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر نے حلف لیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد نے باڑہ میں ٹائیگر فورسز سے حلف لیا۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خالد خان، تحصیلدار باڑہ کفایت، نائب تحصیلدار آصف شاہ بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیز نے کہا کہ وہ فورس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس رضاکارانہ فورس ہے، اس پر کوئی زور زبردستی نہیں بلکہ اپنی مرضی سے نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے ہیں، ٹائیگر فورس رضاکار کے فرائض متاثرہ علاقوں میں فورسز کے جوانوں کے ساتھ مل کر سرانجام دے گی، جس میں راشن کی تقسیم، ہسپتالوں میں مدد، بازاروں میں کرونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد، سوشل گائیڈ، قرنطینہ مراکز پر ڈیوٹی یا کوئی اور تجویز شدہ ڈیوٹی جو انتظامیہ جاری کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 861661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861661/ضلع-خیبر-میں-ٹائیگر-فورس-کی-افتتاحی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org