0
Saturday 9 May 2020 20:49

اسپتال جاتے ہیں تو پتا چلتا ہے وہاں کورونا سے کسی کی موت ہی نہیں ہوئی، خرم شیر زمان

اسپتال جاتے ہیں تو پتا چلتا ہے وہاں کورونا سے کسی کی موت ہی نہیں ہوئی، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے  سندھ حکومت پر کورونا کے غلط اعداد و شمار بتانے کا الزام  لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صوبے میں کورونا وائرس کے اعداد وشمار بڑھا چڑھا کر بیان کر رہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اسپتال جاتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ وہاں کورونا وائرس سے کسی کی موت ہی نہیں ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبے میں کاروباربند رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم کا ہے لیکن ایسا بالکل نہیں، سندھ حکومت معیاری ضابطہ کار (ایس او پیز) بناکر فوری صوبے کی مارکیٹیں کھولنے کا بندوبست کرے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس تمام اختیارات ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ ابھی تک کاروبار کھولنے کے لئے معیاری ضابطہ کار تک نہیں بناسکے، وزیراعظم نے 28 ارب روپے سندھ کی عوام کو دیئے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ صرف نوٹیفکیشن دے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ پنجاب ترقی کررہا ہے اور خیبر پختونخوا میں بیروزگاری کی شرح کم ہوئی ہے جب کہ صوبہ سندھ پیچھے ہوتا جارہا ہے اور سندھ کا حال موہن جو دڑو جیسا کردیا گیا ہے۔ انہوں نے  مزید کہا کہ یہ سندھ میں آج تک صفائی کا نظام ٹھیک نہیں کرپائے، کاش پیپلز پارٹی سندھ کے اسکولوں اور اسپتالوں کو ٹھیک کردیتی۔ خیال رہے کہ سندھ بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 180 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 861686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش