0
Saturday 9 May 2020 21:22

سپریم کورٹ کے دائرہ کار کو جی بی تک توسیع دی جائے، شیخ میرزا علی

سپریم کورٹ کے دائرہ کار کو جی بی تک توسیع دی جائے، شیخ میرزا علی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سینئر رہنما شیخ میرزا علی نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ ہی نہیں سپریم کورٹ کے دائرہ کار کو جی بی تک توسیع دی جائے۔ الیکشن کسی آرڈر کے ذریعہ بھی کئے جا سکتے ہیں لیکن خطے کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں رہنما آئی ٹی پی کا کہنا تھا کہ وفاقی اداروں کی مانند عدالت عظمیٰ سے بھی مایوسی ہوئی تو نہایت مشکل حالات کا سامنا ہو گا۔ گلگت بلتستان تک صرف الیکشن ایکٹ 2017ء کو توسیع دینا ناکافی ہے بلکہ سپریم کورٹ اپنا دائرہ کار جی تک توسیع دے، اس لئے کہ جی بی کی جانب سے الحاق پاکستان کے باضابطہ اعلان کو 72 سال گزر چکے ہیں، اب تک یہ خطہ نہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے دائرہ کار میں لایا جا سکا ہے اور نہ ہی آئین پاکستان کے زمرے میں لایا جاسکا ہے جس کے سبب عوام میں احساس محرومی میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے جو کسی صورت ناقابل قبول ہے۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ سپریم کورٹ آف پاکستان خطہ کو گذشتہ 72 سالوں سے آئینی حیثیت کے تعین میں کی جانے والی کوتاہی کا ازالہ کرتے ہوئے پاک چین سرحد کو آئین پاکستان کے زمرے میں شامل کرنے میں مکمل راہنمائی کرے گی کیونکہ بھارت کی جانب سے مسلسل ہرزہ سرائی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 861690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش