QR CodeQR Code

آٹا چینی سکینڈل کی رپورٹس ابھی عوام کے سامنے نہیں آئیں ادویات کا ایک نیا سکینڈل سامنے آگیا ہے، ڈاکٹر صفدر ہاشمی

9 May 2020 23:05

''دارلسلام'' ملتان سے جاری بیان میں جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور چوروں کے فوج ظفر موج سے تبدیلی ممکن نہیں، ایماندار اور دیانتدار قیادت پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ آٹا و چینی چوری سکینڈل کی رپورٹ عوام کے سامنے نہیں آئی جو کہ احتساب کے جھوٹے دعووں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ابھی ایک فائل بند نہیں ہوئی جان بچانے والی ادویات میں کرپشن کے کیس سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں، موجودہ حکومت پچھلی حکومتوں کا تسلسل ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تبدیلی سرکار نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا ہے، ایک طرف کاروبار کھولنے کی بات کی جاتی ہے اور دوسری طرف نہ تو حکومت کے پاس اس کا کوئی لائحہ عمل ہے نہ کوئی منصوبہ بندی، احساس پروگرام کے بعد اب انصاف پروگرام کے نام پر قوم کو لوٹا اور بیوقوف بنایا جارہا ہے۔ ملتان کی ضلعی انتظامیہ بھی دعوے تو بڑے بڑے کر رہی ہے لیکن عملی اقدامات صرف تصاویر تک ہیں۔ جماعت اسلامی کا راشن پروجیکٹ کامیابی سے چل رہا ہے، جس سے روزانہ سینکڑوں گھرانے مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو چاہیے تھا کہ شہر میں کام کرنے والی سیاسی و سماجی تنظیموں کے ساتھ بیٹھ کر پلاننگ کرتی لیکن افسوس کہ وہ اپنی ضد اور انا کا شکار نظر آرہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ 
 


خبر کا کوڈ: 861712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861712/آٹا-چینی-سکینڈل-کی-رپورٹس-ابھی-عوام-کے-سامنے-نہیں-آئیں-ادویات-کا-ایک-نیا-آگیا-ہے-ڈاکٹر-صفدر-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org