QR CodeQR Code

عوام اگر کورونا کی علامات محسوس کریں تو فوری اور بلا خوف ٹیسٹ کیلئے رجوع کریں، عمران خان

9 May 2020 23:24

نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیراعظم نے غیر ضروری ہچکچاہٹ اور خوف کے تاثر کو زائل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم نے جامع اور بھرپور عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس حوالے سے جلد اور مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا متاثرین کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طرز عمل ناقابل برداشت ہے کیونکہ یہ عوام میں اور خوف کا موجب بنتا ہے۔ نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے عوام میں بھرپور آگاہی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اگر کوئی فرد کورونا وائرس سے متاثر ہو گیا ہے تو اس کے ساتھ نہایت ذمہ داری کیساتھ پیش آئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام اگر کورونا کی علامات محسوس کریں تو فوری اور بلا خوف ٹیسٹ کیلئے رجوع کریں، اس ضمن میں عوام میں غیر ضروری ہچکچاہٹ اور خوف کے تاثر کو زائل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم نے جامع اور بھرپور عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس حوالے سے جلد اور مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں حالات قابو میں ہیں، حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور عوام میں اعتماد اجاگر کرنے سے صورتحال میں نمایاں بہتری آسکتی ہے۔ صوبائی وزراء صحت نے اجلاس کو اپنے صوبوں میں کورونا کی صورتحال، ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال، ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حفاظت و سہولت کے اقدامات، کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 861722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861722/عوام-اگر-کورونا-کی-علامات-محسوس-کریں-فوری-اور-بلا-خوف-ٹیسٹ-کیلئے-رجوع-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org