0
Saturday 9 May 2020 23:50

امام حسنؑ کی صلح نے منافق کے چہرے پر پڑی نقاب الٹ دی، محسن اصغری

امام حسنؑ کی صلح نے منافق کے چہرے پر پڑی نقاب الٹ دی، محسن اصغری
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے ولادت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام حسن علیہ السلام کی ولادت مدینہ منورہ میں خوشی کے موسم کی واپسی تھی، کیونکہ آپ کی ولادت سے پہلے جنگ احد ہو چکی تھی، جس میں آپؑ کے چچا حضرت حمزہؑ اور 70 مسلمانوں کی شہادت ہوئی تھی، جس کی وجہ سے اہلبیتؑ میں ایک عرصہ تک غم چھایا ہوا تھا، تقریبا مدینہ کہ ہر گھر میں میت آئی تھی، جس وجہ سے ہر گھر میں غم کی فصا قائم تھی، اہلبیتؑ کے گھر میں امام حسن علیہ السلام کی ولادت سے خوشیاں لوٹ آئیں تھں، جس کے وجہ سے مدینہ منورہ میں بھی خوشیاں آئیں اور ہر گھر سے غم و درد کا موسم ختم ہوا۔

محسن اصغری نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام اپنے والد بزرگوار حضرت امام علی علیہ السلام کی شہادت کے بعد مسلمانوں کی حمایت سے منصب خلافت پر آئے، امام حسن علیہ السلام کے سامنے دو راستے تھے، ایک تو یہ کہ دشمن کے ساتھ جنگ کرتے ہوئے اپنی فوج کے ساتھ شہید ہو جائیں یا یہ کہ اپنے وفادار دوستوں اور فوج کو قتل ہونے سے بچا لیں اور دشمن سے صلح کرکے دین کو بھی بچا لیں، اس صورت میں امامؑ نے اپنے حالات کا صحیح جائزہ لیا اور سرداروں کی بے وفائی اور فوجی طاقت کی کمی کی وجہ سے صلح کرنا ہی بہتر سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ حضرت امام حسن علیہ السلام کے اس صلح نامہ نے منافق کے چہرے پر پڑی ہوئی نقاب کو الٹ دیا اور لوگوں کو اس کے اصلی چہرے سے آشنا کرایا، یہی سبب تھا کہ امام حسن علیہ السلام کی صلح نے لوگوں کے اندر موجود شک والی کیفیت، جس نے جنگ صفین میں جنم لیا تھا، اس کو ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ حضرت امام علیؑ کی زندگی میں بھی شک میں مبتلا تھے کہ حق کس طرف ہے اور باطل کس طرف ہے، صلح امام حسنؑ کے بعد جب بنی امیہ کا چہرہ کھل کر ان کے سامنے آیا، تو شک میں مبتلا امت یقین میں آگئی کہ حق علیؑ اور اولاد علیؑ کے ساتھ ہے۔ محسن اصغری نے مزید کہا کہ اس کے بعد کربلا یقین کی جنگ تھی، جو امام حسین علیہ السلام کے ساتھ تھے، وہ سب جانتے تھے کہ حق پر ہم ہیں، جبکہ یزیدی لشکر بھی جانتا تھا کہ حسینؑ حق پر ہے، اس لیے وہ انعام کی لالچ میں ہی لڑ رہے تھے، امت کے اندر یہ یقین صلح امام حسنؑ نے پیدا کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 861729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش