0
Saturday 9 May 2020 23:50

بھارت سیکولر نہیں مذہبی جنونی دہشتگرد ملک بن چکا ہے، ثروت اعجاز قادری

بھارت سیکولر نہیں مذہبی جنونی دہشتگرد ملک بن چکا ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت سیکولر نہیں بلکہ مذہبی جنونی دہشتگرد ملک بن چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت میں  اقلیتوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کو روندیا گیا، مسلمانوں کو ہر طریقے سے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کشمیری رہنماؤں کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو بھارت طاقت سے نہیں دبا سکتا، کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ہے، ان شاء اللہ بھارت ناکام و نامراد ہوگا، شہیدوں کا لہو رنگ لائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کا وعدہ پورا کرکے کشمیریوں کو انصاف فراہم کرے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کرونا وبا کو ختم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر کا استعمال لازم کرلیا جائے، عوام کی زندگی کے تحفظ اور صحت کی بہتر سہولیات حکومت فراہم کرے، عوام نے جس بہادری سے اس وباء کے خاتمے کیلئے جہاد اور ایک دوسری کا سہارا بنے ہیں، یہ اسلامی اقدار کا شعار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے خاتمے کا وقت آچکا ہے، ان شاء اللہ یہ وبا جلد ختم ہو جائے گی، اللہ کی بارگاہ میں توبہ و استغفار اور رحم کی خصوصی دعائیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو ختم کرنے اور تاجروں کو ریلیف دینے کیلئے مشاورت کے ساتھ پالیسیاں مرتب کی جائیں، وفاقی و صوبائی حکومت تاجروں کو آسان اور بلاسود قرض فراہم کریں، تاکہ چھوٹے تاجر مزدور طبقے کی تنخواہیں اور عید کی خوشیوں میں غریبوں و مستحقین کو بھی شامل کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 861730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش