0
Sunday 10 May 2020 00:01

کراچی، وزیراعلیٰ ہاﺅس میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی، وزیراعلیٰ ہاﺅس میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں وزیراعلیٰ ہاﺅس میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عملے کے ٹیسٹ کئے گئے تھے، ان میں سے وزیراعلیٰ ہاﺅس کے ایک ڈرائیور، ایک ٹیکنیشن، ایک کلرک میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تمام مثبت آنے والے عملے کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے، اسکے علاوہ وزیراعلیٰ ہاﺅس میں غیر ضروری افسران اور اسٹاف کے داخلے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹڈی دل سے متعلق اجلاس بھی ویڈیو لنک کے ذریعے کیا۔ اب وزیراعلیٰ ہاﺅس کے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس سے متصل کمشنر ہاﺅس کی اسٹاف کالونی میں بھی کئی ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 861732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش