0
Sunday 10 May 2020 00:08

افغانستان میں پھنسے 305 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

افغانستان میں پھنسے 305 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں پھنسے ہوئے 305 پاکستانی شہری آج طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں، جن میں مرد، خواتین سمیت بچے بھی شامل ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام اور دیگر سکیورٹی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پھنسے ہوئے 305 پاکستانی شہری طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں، تمام شہریوں کو لنڈی کوتل پوسٹ گریجویٹ کالج، لنڈی کوتل ہائی سکول اور لنڈی کوتل گرلز ہائی سیکنڈری سکول قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا جائے گا، جہاں پر ان تمام شہریوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جائیں گے، ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک تمام افراد کو قرنطینہ سنٹر میں رہنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 861735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش