QR CodeQR Code

آن لائن کلاسوں کے ساتھ ہی آن لائن فیسوں کی وصولی کا بھی کوئی طریقہ کار بنایا جا سکتا ہے، عامر خان

10 May 2020 02:52

الائنس آف پرائیورٹ اسکول سندھ کے چیئرمین سے ملاقات میں سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ طویل لاک ڈاؤن کے باعث طلبہ و طالبات کا بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہوچکا ہے، امتحانات بھی التواء کا شکار ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی سیشن نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر الائنس آف پرائیورٹ اسکول سندھ کے چیئرمین علیم قریشی کی آمد اور سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران علیم قریشی نے رابطہ کمیٹی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ طویل لاک ڈاؤن کے باعث طلبہ و طالبات کا بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہوچکا ہے، امتحانات بھی التواء کا شکار ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی سیشن نقصان ہونے کا اندیشہ ہے، فیسوں کی عدم وصولی کے باعث اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آپ کی گزارشات حکومت سندھ اور دیگر اداروں تک پہنچائیں گے اور ایم کیو ایم پاکستان اس امر پر زور دے گی کہ لاک ڈاؤن میں اسکولوں کو رعایات ملے اور بچوں کے تعلیمی نقصانات کو کم کیا جاسکے۔ عامر خان نے مزید کہا کہ آن لائن کلاسوں کے ساتھ ہی آن لائن فیسوں کی وصولی کا بھی کوئی طریقہ کار بنایا جا سکتا ہے، علیم قریشی نے اپنے الائنس کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 861742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861742/لائن-کلاسوں-کے-ساتھ-ہی-فیسوں-کی-وصولی-کا-بھی-کوئی-طریقہ-کار-بنایا-جا-سکتا-ہے-عامر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org