QR CodeQR Code

کے ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں کو عید سے قبل جاری کیا جائے، خواجہ اظہارالحسن

10 May 2020 02:58

وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ دو سالوں سے یہ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں، ان کے لئے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے، لہذا ان ملازمین کی تنخواہوں کو عید سے قبل جاری کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران کے ڈی اے کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پر زور دیا کہ گزشتہ ڈیڑھ دو سالوں سے یہ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں، ان کے لئے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے، لہذا ان ملازمین کی تنخواہوں کو عید سے قبل جاری کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔ خواجہ اظہارالحسن نے وزیراعلیٰ سندھ کو کے ڈی اے میں موجود بدانتظامی اور بیڈگورنس سے آگاہ کیا، جس سے عام عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں کے فوری اجراء کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 861743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861743/کے-ڈی-اے-ملازمین-کی-تنخواہوں-کو-عید-سے-قبل-جاری-کیا-جائے-خواجہ-اظہارالحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org