QR CodeQR Code

اعتکاف گھروں میں نہیں ہو سکتا، یہ مساجد میں ہی ہوگا، عبدالغفار روپڑی

10 May 2020 10:41

لاہور میں اجلاس سے خطاب میں جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر کا کہنا تھا کہ حکومت صرف مساجد کو ہی نشانہ بنا رہی ہے جبکہ مارکیٹیں اور منڈیاں کھلی ہیں، منڈیوں میں اتنا زیادہ رش ہوتا ہے کہ وہاں سے گزرنا محال ہو جاتا ہے لیکن عجب ہے کہ یہ کورونا منڈیوں میں نہیں جاتا، بازاروں میں بھی کسی کو کچھ نہیں کہتا، صرف مساجد میں آنے والی نمازیوں پر ہی حملہ آور ہوتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے بالخصوص مساجد کیلئے جاری حکومتی ایس او پیز تسلیم نہیں کرتے، اعتکاف گھروں میں نہیں ہو سکتا یہ مساجد میں ہی ہوگا۔ لاہور میں جماعت کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت صرف مساجد کو ہی نشانہ بنا رہی ہے جبکہ مارکیٹیں اور منڈیاں کھلی ہیں، منڈیوں میں اتنا زیادہ رش ہوتا ہے کہ وہاں سے گزرنا محال ہو جاتا ہے لیکن عجب ہے کہ یہ کورونا منڈیوں میں نہیں جاتا، بازاروں میں بھی کسی کو کچھ نہیں کہتا، صرف مساجد میں آنے والی نمازیوں پر ہی حملہ آور ہوتا ہے۔ حافظ عبدالغفار کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے ایس او پیز اپنے پاس رکھے، ہم نے خود ایس او پیز بنائے ہیں اور احتیاط کے طور پر ان پر عمل پیرا بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین کہہ چکے ہیں کہ وضو کرنے سے کرونا انسانی جسم پر نہیں رہتا تو پھر صرف مساجد میں عبادات بند کروانے کا  کیا مقصد ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ملک کی سلامتی اور کورونا وبا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔


خبر کا کوڈ: 861794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861794/اعتکاف-گھروں-میں-نہیں-ہو-سکتا-یہ-مساجد-ہی-ہوگا-عبدالغفار-روپڑی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org