QR CodeQR Code

کورونا معاملے پر پی ٹی آئی کی وفاقی اور پنجاب حکومت بھی ایک پیج پر نہیں، احسن اقبال

10 May 2020 11:35

اپنی ٹوئٹ میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کنفیوزڈ حکومت 10 ماہ فیصلہ نہ کر سکی IMF کے پاس جانا ہے یا نہیں، حکومت کے 2 قدم آگے اور 4 قدم پیچھے نے معیشت کا کباڑہ کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کورونا کے معاملے پر حکومت کو سب کو کیا اکٹھا کرنا تھا خود اپنی پنجاب حکومت بھی ایک پیج پر نہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کنفیوزڈ حکومت 10 ماہ فیصلہ نہ کر سکی IMF کے پاس جانا ہے یا نہیں، حکومت کے 2 قدم آگے اور 4 قدم پیچھے نے معیشت کا کباڑہ کر دیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی گزشتہ 3 ماہ سے یہ فیصلہ نہ کر سکی لاک ڈاؤن کیا ہوتا ہے کیسے کرنا ہے؟ سب کو کورونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ انہیں سب کو کیا اکٹھا کرنا تھا خود اپنی پنجاب حکومت بھی ایک پیج پر نہیں۔


خبر کا کوڈ: 861802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861802/کورونا-معاملے-پر-پی-ٹی-آئی-کی-وفاقی-اور-پنجاب-حکومت-بھی-ایک-پیج-نہیں-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org