0
Sunday 10 May 2020 12:00

یوم علیؑ پر امامیہ سکاوٹس حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائینگے، عارف حسین الجانی

یوم علیؑ پر امامیہ سکاوٹس حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائینگے، عارف حسین الجانی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے یوم علیؑ پر کورونا سے حفاظتی اقدامات کیلئے امامیہ سکاوٹس کو خصوصی ڈیوٹیاں سونپ دیں۔ سکاوٹس جلوسوں کے شرکاء میں آگاہی دیں گے۔ اپنے بیان میں مرکزی صدر نے کہا ہے کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے، پیغام سیرت امام علی علیہ السلام کی ترویج و تبلیغ ہمارا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسان کُش وباء نے اجتماعی عبادات میں خلل ڈالا ہے لیکن احتیاطی تدابیر کیساتھ دنیا بھر کے مقدس مقامات کو کھول دیا گیا ہے اور مذہبی اجتماعات کا سلسلہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شہادت امیر المومنین علی علیہ السلام کے موقع پر ملک بھر میں جہاں بھی عزاداری کے جلوس منعقد ہوں گے، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے تحت احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کے سلسلہ کو ہر حال میں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزاداری امام علی علیہ السلام کے دوران امامیہ اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستے خدمت مہم جاری رکھتے ہوئے جراثیم کُش سپرے، حفاظتی ماسک کی تقسیم، ہینڈ سینیٹایزر کی تقسیم اور جلوس میں فاصلے برقرار رکھنے کی سرگرمیوں کو جاری رکھیں گے۔ مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ان شاء اللہ بہت جلد دنیا بھر کے انسان اس وباء سے نجات پالیں گے۔
خبر کا کوڈ : 861810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش