1
Sunday 10 May 2020 13:26

داعش دیالہ کے اندر گھر چکی ہے، حشد الشعبی

داعش دیالہ کے اندر گھر چکی ہے، حشد الشعبی
اسلام ٹائمز۔ عراق کی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی اور عراقی مسلح افواج نے گذشتہ ہفتے سے دیالہ سمیت عراق کے شمالی، مشرقی و مغربی صوبوں بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف جاری آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس حوالے سے حشد الشعبی کے ایک مرکزی کمانڈر صادق الحسینی نے المعلومہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حشد الشعبی کی دیالہ بریگیڈ نے صوبے کے 4 اہم مقامات حمرین، الوقف، مقدادیہ اور خانقین سے داعش کو موصول ہونے والی اسلحے اور خوراک کی رسد کاٹ دی ہے۔

حشد الشعبی کے کمانڈر صادق الحسینی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ داعش کے باقیماندہ دہشتگرد عراقی سکیورٹی فورسز کا سامنا کرنے کی تاب نہیں رکھتے اور یہی وجہ ہے کہ وہ دور سے فائرنگ، سڑک کے کنارے آئی ڈیز نصب کرنے اور بمب دھماکوں میں مشغول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کی طرف سے کئے گئے حالیہ حملے سکیورٹی فورسز کی رسد میں کسی قسم کا خلل نہیں ڈال پائے جبکہ دہشتگردوں کی طرف سے شہری علاقوں میں نفوذ پیدا کرنے کی آخری کوشش گذشتہ روز حمرین جھیل کی جانب سے کی گئی تھی، جس کو بروقت اور ہوشیارانہ جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ داعشی دہشتگرد حمرین نامی علاقے تک پہنچنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، کیونکہ یہ علاقہ اصلی شاہراہ کے نزدیک واقع اور صوبہ دیالہ کی ایک اسٹریٹیجک جگہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 861823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش