QR CodeQR Code

پنجگور، کنویں میں دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

10 May 2020 13:25

مقامی لوگوں نے پولیس اور امدادی ٹیموں کی مدد سے لاشوں کو نکال لیا جبکہ ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کنویں کے اندر دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سراوان خدابادان کے علاقے میں 6 افراد کنویں میں اتر کر صفائی کر رہے تھے۔ اس دوران زہریلی گیس کے اخراج یا آکسیجن نہ ملنے سے ان کا دم گھٹ گیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس اور امدادی ٹیموں کی مدد سے لاشوں کو نکال لیا جبکہ ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 861824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861824/پنجگور-کنویں-میں-دم-گھٹنے-سے-5-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org