QR CodeQR Code

سمندری آلودگی کے ذمہ دار اقوام متحدہ اور سعودی عرب ہونگے

اقوام متحدہ "صافر" کو خالی کرنیکا موقع دینے کیلئے جارح سعودی عرب پر دباؤ ڈالے، یمن

10 May 2020 14:08

یمنی سرکاری خبررساں ایجنسی سبا کے مطابق یمنی تیل کے وزیر احمد عبداللہ دارس نے صوبہ الحدیدہ کی بندرگاہ پر کھڑے یمنی کروڈ آئل سے بھرے متروکہ بحری بیڑے "صافر" کے حوالے سے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد یمنی کارکنوں کو حتی اقوام متحدہ کی نگرانی میں بھی، اس بحری بیڑے تک پہنچنے کی اجازت نہیں دیتا۔ یمنی وزیر تیل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر سمندر میں تیل پھیل گیا تو بحر احمر اور نہر سویز کے سمندری ماحول کو پہنچنے والے شدید نقصان کے ذمہ دار اقوام متحدہ اور جارح سعودی فوجی اتحاد ہو نگے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کے وزیر تیل احمد عبداللہ دارس نے صوبہ الحدیدہ کی بندرگاہ پر کھڑے یمنی کروڈ آئل سے بھرے متروکہ بحری بیڑے "صافر" کے حوالے سے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جارح سعودی عرب پر دباؤ ڈالے تاکہ سمندر میں پھنسے اس بحری بیڑے سے تیل خالی کیا جا سکے۔ یمنی وزیر تیل نے کہا کہ اس بحری بیڑے میں 10 لاکھ بیرل سے زیادہ تیل موجود ہے جو کسی ٹائم بم کے مانند سمندری ماحول کو خطرہ لاحق کئے ہوئے ہے کیونکہ ایک طرف یہ بحری بیڑہ فرسودہ ہو چکا ہے اور دوسری طرف جارح سعودی فوجی اتحاد اس بحری بیڑے کی مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں میں مسلسل رکاوٹ بن رہا ہے۔

یمنی سرکاری خبررساں ایجنسی سبا کے مطابق یمنی تیل کے وزیر احمد عبداللہ دارس نے کہا کہ یمنی وزارت تیل نے اس حوالے سے بہت کوشش کی ہے تاہم جارح سعودی اتحاد اس بحری بیڑے پر مرمت یا اس سے تیل کے اخراج کا کام نہیں ہونے دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد یمنی کارکنوں کو حتی اقوام متحدہ کی نگرانی میں بھی، اس بحری بیڑے تک پہنچنے کی اجازت نہیں دیتا۔ یمنی وزیر تیل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر سمندر میں تیل پھیل گیا تو بحر احمر اور نہر سویز کے سمندری ماحول کو پہنچنے والے شدید نقصان کے ذمہ دار اقوام متحدہ اور جارح سعودی فوجی اتحاد ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 861829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861829/اقوام-متحدہ-صافر-کو-خالی-کرنیکا-موقع-دینے-کیلئے-جارح-سعودی-عرب-پر-دباو-ڈالے-یمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org