1
Sunday 10 May 2020 14:31

امریکی بدمعاشی نے اقوام متحدہ کے وجود اور عالمی امن و امان کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، محمد جواد ظریف

امریکی بدمعاشی نے اقوام متحدہ کے وجود اور عالمی امن و امان کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، محمد جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام کے ساتھ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھیجا گیا اپنا خط منسلک کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جوہری معاہدے (JCPOA) سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری کی دوسری سالگرہ کے موقع پر میں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگیوٹرس سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے وظائف پر عمل نہ کرنے اور دوسرے ممالک کو بھی ایسا ہی کرنے پر مجبور کئے جانے پر امریکہ کا مواخذہ کیا جائے۔ انہوں نے لکھا کہ غیر قانونی زور زبردستی نے اقوام متحدہ کے وجود اور عالمی امن و امان کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 861832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش