0
Sunday 10 May 2020 15:20

خانیوال میں المناک حادثہ، لیہ سے تعلق رکھنے والے 9 افراد ڈوب کر جاں بحق

خانیوال میں المناک حادثہ، لیہ سے تعلق رکھنے والے 9 افراد ڈوب کر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خانیوال میں المناک حادثہ کے باعث 10 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، 9 کا تعلق لیہ کی تحصیل چوبارہ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق شیخوپورہ سے میاں چنوں آنے والی کیری وین 24 گھنٹے بعد میلسی لنک کینال سے برآمد ہوئی۔ وین میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد سوار تھے۔ وین میں موجود 6 خواتین 2 بچیوں سمیت 10 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہد کاشف کے مطابق وین گذشتہ سے پیوستہ رات 2 بجے میلسی لنک کینال میں گر گئی تھی۔ مبینہ طور پر وین موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر نہر میں گری۔

نہر کنارے سے موٹر سائیکل اور وین کی سکرین کے ٹکڑے گذشتہ روز برآمد ہونے کے باوجود کسی محکمہ نے توجہ نہ دی۔ 18 گھنٹے تک لاپتہ وین کے لواحقین اپنی مدد آپ کے تحت ڈھونڈتے رہے۔ گذشتہ رات 18 گھنٹوں کے بعد 9 بجے لواحقین کی دہائیوں پر انتظامیہ اور پولیس حرکت میں آئی۔ ڈی سی خانیوال نے نہر بند کروائی، ریسکیو نے رات کو آپریشن کرنے سے انکار کر دیا، لواحقین نے پرائیویٹ غوطہ خوروں کی مدد سے امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔ پرائیویٹ غوطہ خوروں نے نہر سے وین نکال لی، وین میں موجود 9 لاشیں برآمد ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 861833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش