0
Sunday 10 May 2020 17:33

سندھ حکومت نے تاجروں کو دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی

سندھ حکومت نے تاجروں کو دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے 11 مئی بروز پیر سے تاجروں کو دن میں 11 گھنٹے دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجر تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس طلب کیا، تاجروں اور سندھ حکومت کے درمیان اہم بیٹھک سندھ اسمبلی میں ہوئی۔ ترجمان کے مطابق تاجروں سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے، کیسز انتہا پر جا رہے ہیں، ہمارے لاک ڈاؤن سے فائدہ ہوا ہے، ہم وفاقی حکومت سے وقت وفتاً بات کرتے رہے، میں نے پبلک ٹرانسپوٹ اور ایئرپورٹ کھولنے پر اعتراض کیا تھا، وفاقی حکومت رات کو کاروبار کھولنا چاہتی تھی، جس پر ہم نے اعتراض کیا، وفاقی حکومت نے ہماری بات تسلیم کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کاروبار بند رکھنے سے متعلق فیصلہ چاروں صوبوں اور وفاق کا متفقہ تھا، یہ مشکل فیصلہ کرتے ہوئے ہمارا بھی دل دُکھا، اب واپس کاروبار کھولنے والا فیصلہ بھی انتہائی مشکل ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے وفاقی حکومت سے بھی بات کی ہے، کاروباری لوگ شدید مشکل میں ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ چھوٹے تاجروں کو قرضے دلوائیں۔ سیکریٹری داخلہ نے تاجروں کو بتایا کہ کون سے کاروبار کھلیں گے اور ایس او پیز کیا ہوں گی، جس میں بتایا گیا کہ دکانوں کے اندر اور گاہکوں میں تین فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔ دوسری جانب تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے وزیراعلیٰ سندھ کے اقدامات اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جان ہے تو مال ہے، اس وائرس کی ایس او پیز پر ہمیں عمل کرنا ہوگا، ہمیں ہر شخص تک ایس او پیز پہنچانی ہے۔ اس سے قبل وفاقی کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے بھی وفاق کے فیصلوں پر عمل کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 861840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش