0
Sunday 10 May 2020 22:40

یومِ بدر پر تجدید عہد کرتے ہوئے جذبہ جہاد کو بیدار کرنا پڑیگا، محمد حسین محنتی

یومِ بدر پر تجدید عہد کرتے ہوئے جذبہ جہاد کو بیدار کرنا پڑیگا، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ غزوہ بدر کفر و اسلام کا پہلا معرکہ ہے، جس میں تھوڑی تعداد میں ہونے کے باوجود اللہ تعالیٰ نے اہل حق کو مقابل سب سے بڑے لشکر کفر پر فتح دلائی۔ اپنے ایک بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ یومِ بدر ہر مرتبہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب اہل ایمان اپنی نیتوں کو اللہ کیلئے خالص کرکے صرف اقامت دین کی سربلندی کی خاطر جہاد کیلئے نکلتے ہیں، تو پھر قلت تعداد کے باوجود وہ اپنے سے کئی گنا زیادہ تعداد والے دشمنوں پر غالب آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام تعداد، مال و دولت اور اسلحہ و بارود سے زیادہ کردار اور قوت ایمانی کو اہمیت دیتا ہے، اگر ایمان قوی ہو، نیت پاک ہو اور منزل مقصود کا شعور ہو، تو پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے غیبی مدد کا آنا یقینی ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کشمیر، فلسطین سے لیکر برما و افغانستان تک ظلم و جبر کا شکار ہے، اسلئے ہمیں یومِ بدر کے موقع پر تجدید عہد کرتے ہوئے خالصتاً رضائے الٰہی کے حصول کی خاطر جذبہ جہاد، شوق شہادت کو بیدار کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 861844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش