QR CodeQR Code

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کر دی

10 May 2020 18:57

جلسے، جلوس، مذہبی اجتماعات، شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، شادی ہالز پر پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 31 مئی تک توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن میں مزید 31 مئی تک توسیع کر دی ہے اور صوبائی محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے نیا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سخت لاک ڈاؤن ہوگا، شام 5 سے صبح 8 تک عوام کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی، جلسے، جلوس، مذہبی اجتماعات، شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، شادی ہالز پر پابندی ہوگی، تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ کاروبار بھی ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 861846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861846/سندھ-حکومت-نے-لاک-ڈاؤن-میں-31-مئی-تک-توسیع-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org