0
Sunday 10 May 2020 21:59
سندھ حکومت کا بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 29465 ہو گئی، 639 جاں بحق، 8023 صحتیاب

متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے مگر لوگوں سے روزگار نہیں چھین سکتے، اسد عمر
ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 29465 ہو گئی، 639 جاں بحق، 8023 صحتیاب
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے ریکارڈ مزید 2 ہزار کیسز سامنے آںے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 29 ہزار 465 تک جا پہنچی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 639 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 441 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ 1991 مریضوں میں اس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 29 ہزار 465 تک جا پہنچی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 29465 تک جا پہنچی ہے، پنجاب میں 11 ہزار 93، سندھ میں 10 ہزار 771، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 509، بلوچستان میں ایک ہزار 935، اسلام آباد میں 641، گلگت بلتستان میں 430 اور آزاد کشمیر میں 86 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 ہزار 23 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 155 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ 234 مریض خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہوئے ہیں، اس کے علاوہ پنجاب میں 192، سندھ میں 180، بلوچستان 24، اسلام آباد 5 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے ہوئے پیر کے روز سے ریٹیل مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز اور اموات بڑھ رہی ہیں لیکن لوگوں سے ان کا روزگار نہیں چھینا جا سکتا۔ حکومت پنجاب نے کورونا کے مریضوں کی ہوم آئیسولیشن کیلئے قواعد و ضوابط جاری کردئیے ہیں جس کے تحت کسی بھی مریض کو گھر میں قرنطینہ اختیار کرنے کی اجازت خصوصی ضلعی کمیٹی دے گی۔
خبر کا کوڈ : 861860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش