QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا

10 May 2020 23:46

پولیس کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاوں خدری میں پیش آیا۔ جہاں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل کر دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے واقعہ کے دوران تین افراد کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاوں خدری میں پیش آیا۔ جہاں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل کر دیئے۔ واقعہ رات کے آخری پہر پیش آیا ہے۔ رات کی تاریکی کی وجہ سے پولیس صبح تفتیش کے لئے جائے وقوعہ پر روانہ ھوئی۔ تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 861870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861870/شمالی-وزیرستان-گھر-میں-گھس-کر-فائرنگ-کرکے-3-افراد-کو-قتل-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org