QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا 9 سرکاری محکموں کو آج سے کھولنے کا اعلان

11 May 2020 00:03

جن دفاتر کو کھلنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں محکمہ اوقاف، انسانی حقوق، صنعت و تجارت، انفارمیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ سرمایہ کاری، محکمہ مائنارٹیز، محکمہ سوشل ویلفئیر، یونیورسٹیز اینڈ بورڈ اور ورکس اینڈ سروس کے دفاتر شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کیے گئے 9 سرکاری محکموں کے دفاتر آج سے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان محکموں کے سیکریٹریز اور ضروری عملہ کورونا صورتحال میں محکمہ صحت اور حکومت سندھ کی جانب سے دی گئی ہدایت کے تحت سرکاری امورکی انجام دہی کے لیے ہمہ وقت تیار ہوگا۔  نوٹی فکیشن کے مطابق جن دفاتر کو کھلنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں محکمہ اوقاف، انسانی حقوق، صنعت و تجارت، انفارمیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ سرمایہ کاری، محکمہ مائنارٹیز، محکمہ سوشل ویلفئیر، یونیورسٹیز اینڈ بورڈ اور ورکس اینڈ سروس کے دفاتر شامل ہیں۔ دریں اثنا کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے سندھ حکومت کے 16 سرکاری محکموں کے مرکزی دفاتر تاحکم ثانی بند رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 861872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/861872/سندھ-حکومت-کا-9-سرکاری-محکموں-کو-آج-سے-کھولنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org